• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک جام و حادثات، کراچی کی 26 شاہراہوں پر رکشوں کی آمدورفت بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کے لئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دفعہ144کےتحت 26 شاہراہوں پر رکشوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی پرمتعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنے کی ہدایت کردی۔ پابندی میں پہلے سے 20 شاہراہوں میں مزید چھ شاہراہوں کو شامل کیا گیا ہےجن شاہراہوں کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں شارع فیصل پرملیر ہالٹ سے قائدآباد اورنیشنل ہائی وے براستہ قائد آباد سے گھاگھر پھاٹک تک، مسان روڈ پر کے پی ٹی ڈاکخانے سے شیریں جناح کالونی تک، نواب مہابت خانجی روڈپر خوجہ جماعت خانہ سے لی مارکیٹ تک، نواب صدیق علی خان روڈ پر بورڈ آفس سے نمائش تک، ایس ایم توفیق روڈ -جہانگیر روڈ براستہ لیاقت آباد نمبر دس سے نمائش تک، ایم نائن موٹر وے پر سہراب گوٹھ سے ٹول پلازہ تک شاہراہ شامل ہیں جن 20 شاہراہوں پر پابندی پہلے سےعائدرہے گی ا ن میں شارع فیصل - آواری لائٹ سگنل سے مادام اپارٹمنٹ تک،آئی آئی چندریگر روڈ - ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک، شاہراہ قائدین - نمائش سے شارع فیصل تک (نرسری)،شیر شاہ سوری روڈ - میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی تک،شہید ملت روڈ - جیل چورنگی سے شہید ملت ایکسپریس وے تک،عبداللہ ہارون روڈ سے دوتلوار تک - ہاشو سینٹر (موبائل مارکیٹ) سے براستہ ہوشنگ، خیابانِ اقبال، دو تلوار شاہراہ فردوسی سے مزار عبداللہ شاہ غازی تک،اسٹیڈیم روڈ - ملینیم مال سے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن تک،سر شاہ سلیمان روڈ - سر حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ حسن اسکوائر سے کارساز تک،راشد منہاس روڈ - ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ ،ماری پور روڈ - گلبائی سے آئی سی آئی پل تک،شاہراہ پاکستان - سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد نمبر 10تک،حب ریور روڈ - پراچہ چوک سعید آباد تک (پولیس ٹریننگ سینٹر)،قائد آباد سے لانڈھی 89تک،یونیورسٹی روڈ - صفورا چورنگی سے جیل چورنگی تک کورنگی روڈ ایف ٹی سی سے قیوم آباد تک،کورنگی روڈ - قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک،اورنگی روڈ - رئیس امروہی کالونی سے بورڈ آفس تک ،سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ (جناح ایونیو) براستہ چیک پوسٹ نمبر فائیو ملیر کینٹ ٹینک چوک تک اورسرجانی (عبداللہ چوک) سےسہراب گوٹھ براستہ ناگن چورنگی تک پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025تک مؤثر قرار دی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی متعلقہ ایس ایچ اوز کو سیکشن 188کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہےنوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا فیصلہ ٹریفک جام اور دبائو اور حادثات کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید