• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے باعث درد سر بننے والی بڑی سڑکیں، شہری گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہریوں کے لئے طویل عرصے سےتجاوزات کے باعث درد سر بننے والی مین سڑکوں میں نیپا چورنگی سے ملینئم مال تک خاص کر الہ دین پارک کے سامنے لگنے والے بازار اور سڑک پر مختلف اشیا بیچنے والوں کا قبضہ رہتا ہےاس مقام پر لوگ آدھا گھنٹہ اور زائد ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں، منتخب نمائندے اور بیورو کریٹس یہاں سے سفر کرتے ہیں لیکن لوگوں کو اس پریشانی سے نجات نہیں دلا سکے،فیصل کنٹونمنٹ کی حدود میں گلستان جوہر اورڈالمیا روڈ بھی تجاوزات کا شکار رہتی ہیں، یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی سے صفورا چورنگی،ناگن سے سرجانی چورنگی 5 ہزار روڈ،نیشنل ہائی وے انور بلوچ ہوٹل سے قائدآباد،شاہ فیصل کالونی شمع شاپننگ سینٹرتا ملیر ندی، شارع ابن سینالیاقت آباد دس نمبر سےناظم آباد،کورنگی ڈھائی نمبر سےلانڈھی بابر مارکیٹ،لائنزایریامیں صدر سےنیو پریڈی اسٹریٹ، شاہراہ لیاقت سے ایم اے جناح روڈتک سائیکل مارکیٹ ،پیپر مارکیٹ ،ماڈل کالونی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی شاہراہ لیاقت پر قریبی دکانداروں ،ہوٹلز اور ریڑھی والوں کا اس حد تک قبضہ ہوتا ہے کہ تین لین میں سے ٹریفک کے لئے صرف ایک لین چھوڑی جاتی ہے، بیشتر دکاندار وں نے بھی اس کو کاروباربنا لیا ہے کہ وہ اپنے سامنے کی جگہ کرائے پر دے دیتے ہیں شہر میں اس وقت ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،کے ایم سی ،ٹائونز،یو سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز مکمل فعال ہیں لیکن اس مسلئے پر قابو پانے کے لئے کوئی پالیسی اور اقدامات نہیں ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید