• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پاک فوج نے پوری پریس کانفرنس میں بانی PTI کا نام لینا گوارہ نہیں کیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاک فوج کے ترجمان اور آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی بھرپور پریس کانفرنس کے ابتدائی بیانیے اور میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کسی بھی مرحلے یا موقع پر بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لیا اور مختلف واقعات کے حوالوں سے جن میں ان کے فوج مخالف کردار اور واقعاتی شہادتوں کے تذکرے کے دوران ان کے لیے منفی کردار والے حوالوں کیلئے علامتیں استعمال کرتے ہوئے ان کی مذمت کرتے رہے اور مختلف مواقعوں پر انہیں "ذہنی مریض "بھی قرار دیا اور نارسسٹ (متکبر ، ذات کا قیدی ، ذہنی مریض)بھی کہا ،پریس کانفرنس میں دوسرے شہروں سے بھی مختلف اینکرز کو پریس کانفرنس میں بلایا گیا تھا جن میں پی ٹی آئی کے حامی اور عمران خان کے موقف کی حمایت کے حوالے سے پہچانے جانے والے اینکرز بھی موجود تھے تاہم انہوں نے پریس کانفرنس میں نہ تو کوئی سوال کیا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی رد عمل ظاہر کیا اور مکمل خاموشی کے ساتھ پریس کانفرنس سنی۔

اہم خبریں سے مزید