• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم ادائیگی پر روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(آئی این پی )روس نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔جس میں بتایا کہ روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پابندی کی وجہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائینگے۔

اہم خبریں سے مزید