کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ، اخبار مستند دستاویز، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس درست تھی، بیرون ملک سے ٹرولنگ کی گئی ،ہماری کوشش ہے اخبارات کو مضبوط کریں، اخباری صنعت کو ترقی ملے، ، ہم چاہتے ہیں کہ اخباری صنعت کو ترقی ملے، پہلے صبح کا آغاز اخبار سے ہوتا تھا لیکن اب ٹرینڈز تبدیل ہو رہے ہیں،، سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں، اخبار ایک مستند دستاویز ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس درست تھی، بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی، یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں، یہ ملک کو نقصان پہنچانے کی یہ ناکام سازش ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق سی پی این ای کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بریکنگ کی دوڑ لگی ہوتی ہے، دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے، الیکٹرانک میڈیا نے اخبارات کو سخت ٹف ٹائم دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اخبارات کو مضبوط کریں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے، اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ ہی کامیاب ہوتی ہے، کچھ ادوار میں پیپلز پارٹی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے، تاہم، پیپلز پارٹی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے یا انتقام کی سیاست نہیں کی،انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اینکرز کو آف کرایا جاتا رہا، مختلف جماعتوں کی حکومتیں آتیں تو کہتیں فلاں اینکر کو ہٹاو، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی میڈیا ہاس کو صحافی ہٹانے کا نہیں کہا، پی پی پی کا وکٹمائزیشن کا کبھی مائنڈ سیٹ نہیں رہا، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ صبر، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم مل کر اچھی صحافت کو آگے لے کر آئیں، ہمارے پاس دوڑ میں ملک کے خلاف خبریں بھی چل جاتی ہیں، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کرائم بہت ہوتے ہیں لیکن وہاں ایسی خبریں نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اپنی جان سے زیادہ پیارا ہے، ہمیشہ منفی خبر پر فوکس نہیں رہنا چاہیے، میڈیا کو خوبیوں کو بھی اجاگر کرنا چاہیے، ہمیں ملک کو اچھے طریقے سے سامنے لانا ہوگا،دنیا کو بتائیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، بہت سارے ممالک میں حادثہ ہو جائے تو کوئی کسی کے قریب بھی نہیں جاتا، ہمیں مثبت چیزوں کو بھی آگے لانا ہوگا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری آنکھیں اور کان میڈیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا فرینڈلی رہی ہے۔