• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف رپورٹ کے بعد حکومت کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری کی حکمت عملی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف رپورٹ کے بعد حکومت کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری کی حکمت عملی، منفی تاثر کو زائل کرنے کی ذمہ داری: وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا سپاٹ لائٹ کی مرکزی وزارت مقرر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی رپورٹ متوقع طور پر فروری 2026 میں جاری کرے گا، وزارت خزانہ اور نیب کے کلیدی کردار، اینٹی منی لانڈرنگ اور سائبر فراڈ کیخلاف کارروائیاں مزید شفاف بنانیکا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک (جی سی ڈی) اسیسمنٹ رپورٹ جاری ہونے کے بعد، حکومت نے نو اہم ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کی ہے، جس میں نچلی عدالتوں میں میرٹ پر مبنی تقرریوں/ترقیات میں پیش رفت کو اجاگر کرنا بھی شامل ہے۔اس حکمت عملی کے تحت، وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا میں نمائش کے لیے مرکزی وزارت ہو گی اور ملک کے منفی تاثر کو کم کرنے اور مثبت تاثر کو متاثر کرنے کے لیے تمام اقدامات/تدابیر کو مربوط کرے گی۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) کی رپورٹ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے ممکنہ طور پر فروری 2026 میں جاری کی جائے گی۔ "کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری دکھانے کے لیے حکومت کی جانب سے شناخت کیے گئے نو ترجیحی شعبوں میں سے، حکومت نے وزارت خزانہ، قومی احتساب بیورو، صوبائی حکومتوں، ایف آئی اے، این سی سی آئی اے، اور محتسب کے مرکزی کردار کے ساتھ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں شفافیت لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید