کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ عدالت کے باہر وکلا کا پولیس افسر اور اہلکاروں پر تشدد ،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا بلکہ ان کی لاتوں گھونسوں سے تواضح کی۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی۔ پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتہ داروں کو مل گئی جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا ۔ عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے ۔ وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا بلکہ ان کی لاتوں گھونسوں سے تواضع کی ۔ ملزمان کی ضمانت عرضی منسوخ ہونے پر ہائی کورٹ کے باہر سے پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی ۔