کراچی (نیوز ڈیسک)AI ڈیپ فیک ڈاکٹرز کےسوشل میڈیا پر صحت کی غلط معلومات پھیلا نے کا انکشاف ہوا ہے، خواتین کو غیر سائنسی سپلیمنٹس خرید نے کی ترغیب، سوشل میڈیا کمپنیوں سے فوری کارروائی اور AI نگرانی کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔گارڈین کے مطابق حالیہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیوب، فیسک بک اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا سائٹس پر AI ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعے ڈاکٹرز اور صحت کے ماہرین کی جعلی تصاویر اور آوازیں استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ خواتین کو غیر سائنسی سپلیمنٹس خریدنے پر قائل کیا جا سکے۔ ان ویڈیوز میں حقیقی ڈاکٹروں کی فوٹیج دوبارہ تیار کی گئی اور انہیں Wellness Nest اور متعلقہ برطانوی آؤٹ لیٹس کے سپلیمنٹس کی تشہیر کے لیے استعمال کیا گیا۔ مثال کے طور پر پروفیسر ڈیوڈ ٹیلررابنسن کی فوٹیج سے جعلی ویڈیوز بنائی گئی جو کہ مینوپاز کے دوران خواتین کو مخصوص پروبایوٹکس اور ہمالیائی شلاجیت خریدنے کی ہدایت کر رہی تھیں۔