• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بہترین طبّی سہولیات فراہمی کیلئے کام کر رہی ہیں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 15 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-کانووکیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا- پروفیسر محمد عمر نے صوبائی وزیر کو اس موقع پر بریفنگ دی-وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور یونیورسٹی کی میڈیکل ایجوکیشن میں حاصل کردہ کامیابیوں سے آگاہ کیا-مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے فریش گریجویٹس میں میڈلز اور ڈگریز تقسیم کیں -صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیلئے شعبہ صحت میں بہتری اولین ترجیح ہے پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے کی عوام کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے-
لاہور سے مزید