لاہور (خصوصی رپورٹر)۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ مقامی تاجروں کے تعاون سے خورشید قصوری روڈ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔خورشید قصوری روڈ پر بھی وائرنگ انڈر گراؤنڈ، واک ویز، فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا بنایا جا رہا ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے خورشید قصوری روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ظہور الٰہی روڈ، غالب روڈ اور دیگر کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایل ڈی اے، نیسپاک اور ٹیپا کے افسران نے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی ۔