• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان طلبا مثبت سوچ کی ترویج میں کردار ادا کریں، احمد جاوید قاضی

‎‎ لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار) معاشرے سے انتہاپسندی اور تشدد کے خاتمے کیلئے سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم کے اشتراک پنجاب یونیورسٹی میں پالیسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد تشدد پر مبنی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا، معاشرے میں شائستگی اور دیانت داری کو فروغ دینا تھا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ پالیسی سیمینار میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد، دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)غلام مصطفی، سابق وزیر قانون احمر بلال صوفی، ڈائریکٹر سی سی آئی ڈی ڈاکٹر شبیر احمد خان، سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر تحمینہ اسلم رانجھا، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں امن، رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قوانین کی پاسداری لازم ہے۔ تمام طبقات کو ادراک کرنا ہے کہ پاکستان کی بقا اور فلاح ہر بات سے زیادہ اور ہے۔ نوجوان طلبا پیغام پاکستان کو پڑھیں اور مثبت سوچ کی ترویج میں کردار ادا کریں۔ کتاب بہترین ساتھی ہے جو سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا کہ نظریاتی بحث کے فروغ میں جامعات کا کلیدی کردا رہے، بات میں دلیل اور الفاظ میں شائستگی ہونی چاہیے۔
لاہور سے مزید