• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راغب نعیمی کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونا ان کے قومی کردار، اتحادِ امت،علمی اور دینی خدمات کا اعتراف، علماء کرام

لاہور(خبرنگار)مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے کہا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونا ان کے قومی کردار،اتحادِ امت،علمی و دینی خدمات کا اعتراف ہے۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی، سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے،آستانہ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی ودیگر نے ان کودوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔
لاہور سے مزید