کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی نیوی چیف نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو دوبارہ کارروائی کرینگے، آپریشن سندور روکا گیا ہے، ختم نہیں ہوا، انہوں نے نام نہاد مشن جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی نے ایک تقریب میں کہا کہ بھارت کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرات کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور عوام کا اعتماد بھی ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن سندور ختم نہیں ہوا بلکہ صرف روکا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی کی جائے گی۔