کراچی (اسٹاف رپورٹر) قوم پرست تنظیم اور پولیس میں شارع فیصل پر تصادم کے بعد مظاہرین رات گئے ایک بار پھر شاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے مقام پر جمع ہوئے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل ریجنٹ پلازہ سے ایف ٹی سی جانے والے ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے سڑک بند کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جبکہ شاہراہ فیصل ہر جمع ہونے والے مشتعل مظاہرین صدر تھانے میں بھی داخل ہوئے اور شدید نعرے بازی کی۔ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی تمام افراد کو کراچی بار کے صدر کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔