• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس کا 232 کھرب میں وارنر برادرز کا سودا، ہالی ووڈ یونینز کو شدید تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک) نیٹ فلکس کے 232 کھرب روپے میں وارنر برادرز کے سودا پر ہالی ووڈ یونینز نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، رائیٹرز گلڈ کا کہنا ہے کہ یہ انضمام اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سینما مالکان نے بتایا شعبہ 25فیصد تک سکڑ سکتا ہے، ہدایت کار محتاط، نیٹ فلیکس نے سالانہ 6 سو سے سے 9سو ارب روپے کی بچت اور مزید فلمیں و ڈرامے بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلیکس کی جانب سے 72 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکویری خریدنے کے مجوزہ معاہدے نے ہالی ووڈ یونینز، رائیٹرز گلڈ اور سینما مالکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جو خبردار کر رہے ہیں کہ یہ انضمام روزگار میں کمی، اجرتوں میں گراوٹ، کم تھیٹریکل ریلیز اور مارکیٹ میں طاقت کے خطرناک ارتکاز کا باعث بنے گا۔
اہم خبریں سے مزید