لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے چند ماہ میں طب کے شعبے سے وابستہ طالب علموں کے لئے خوشخبریاں ہیں -حکومت پاکستان اس پر کام کر رہی ہی لاکھوں کی تعداد میں نئے مواقع میسر آئیں گے۔ آپ پاکستان کے فیوچر لیڈر اور برینڈ ایمبیسیڈر ہیں -ہمیں منفی رویے ترک کر کے مثبت سوچ اپنانا ہو گی-ہمارا ہیلتھ سسٹم کسی کو طبی سہولت فراہم کرنے میں انکار نہیں کرتا-ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں پہلی الائیڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکا سے خطاب کررے ہوئے کیا- خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں الائیڈ سائنسز کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں -عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور ٹیکنیشن بھی کا رول بھی اتنا ہی اہم ہے -الائیڈ ہیلتھ کے شعبے مرض کی تشخیص، علاج، بحالی اور دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں - انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی تیزی سے بدل رہی ہے اور اسی رفتار سے الائیڈ ہیلتھ میں بھی نئے سائنسی جدید طریقے سامنے آ رہے ہیں -