• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر روڈپر کام جاری، وزیر مواصلات

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں روڈ بحالی پروگرام اور شاہراہوں کی پائیدار تعمیر کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں قائد اعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک 13 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گاؤں ڈیال میں شاہراہ کی تعمیر کے لیے تجاوزات کو گرا دیا گیا جبکہ ڈیڑھ کلومیٹر پورشن پر موجود باقی تجاوزات بھی ہٹائی جا رہی ہیں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی ۔
لاہور سے مزید