• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو قورنیاکی مفت پیوند کاری کی فراہمی جار ی،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کے کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ہیلتھ ویژن سائنسز میں ڈاکٹر مقبول احمد آئی بنک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آئی بنک کی اہمیت کے عنوان پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقادبھی کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، صوبائی کوآرڈینیٹر برائے روک تھام نابینا پن پنجاب اینڈپرفیسرایمرائٹس پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ نائب صدر گلوبل ڈویلپمنٹ ایورسائٹ امریکہ مسٹر کولن روس اور چیئر اینڈ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف آفتھلمولوجی یونیورسٹی آف میشیگن کیلوگ آئی سنٹر پروفیسر شہزاد میاں نے شرکت کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی 2018 سے اب تک 437کورنیئل ٹرانپلانٹس کر چکاہے۔ پاکستان میں پہلے عوام کیلئے قورنیا کی سٹورنگ، پراسیسنگ اور ریٹریونگ کیلئے کوئی نظام نہیں تھا۔ حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں محفوظ،ایتھیکل اور لیگل آرگن ٹرانسپلانٹیشن کا آغازکیا۔
لاہور سے مزید