• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی ڈاکٹر محمود حسین لائبریری میں کتابوں کی نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی نے دسمبر 2025 کے دوران ڈاکٹر محمود حسین لائبریری میں اپنی "Books of the Month" سیریز کے تحت دو بڑی کتابوں کی نمائشوں کا انعقاد کیا ہے، جو اردو، سندھی ادبی ورثے، ثقافتی ہم آہنگی اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت انگیز قیادت کا جشن مناتے ہوئے منعقد کی جا رہی ہیں۔ پہلی نمائش بعنوان ’’سندھی اور اردو: ثقافتی بازگشت بذریعہ کتب‘‘ 5 سے 15 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک ’’سندھی اجرک ڈے‘‘ کے سلسلے میں لائبریری کے احاطے میں منعقد کی جارہی ہے۔ نمائش کا مقصد سندھی اور اردو زبان کی بھرپور ادبی، تاریخی اور ثقافتی روایت کو اجاگر کرنا اور نئی نسل میں مطالعے کے شوق کو فروغ دینا ہے۔ ڈاکٹر محمود حسین لائبریری کے نادر و قیمتی ذخیرے سے منتخب کی گئیں کتب کو اس نمائش میں عوام کے مطالعے کے لئے پیش کیا جا رہا ہے، جو امید ہے کہ علمی و فکری ذوق رکھنے والوں کے لئے ایک منفرد موقع ثابت ہوگا۔ نمائش میں اردو کلاسیکی اور ثقافتی ادب کے عظیم ناموں جیسے میر تقی میر، مرزا غالب، علامہ محمد اقبال اور نذیر اکبرآبادی کی تخلیقات شامل ہیں، جبکہ سندھی ادب کے نمایاں شعرا اور مفکرین شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، سمیع اور دیگر اکابرین کے فکری اور ادبی ورثے کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید