• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر سرکاری ریٹائرڈ ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کرلی

تھرپارکر(رپورٹ / عبدالغنی بجیر) تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی ۔ عمر صرف ایک ہندسہ ہے اور سیکھنے کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے صحرائے تھر سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ استاد سکھ رام داس نے جو 8بیٹوں اورایک بیٹی کے والد ہیں ۔ سکھ رام داس نے 74سال کی عمر میں جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا اور 79 برس کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کرلی۔ سکھ رام داس کا تعلق تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ہیلاریو پیر سےہے۔
ملک بھر سے سے مزید