• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ،وزیر اعظم کی مبارکباد

کراچی (نیوز ڈیسک)عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ،وزیر اعظم کی مبارکباد، اللہ کے فضل سے مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے،شہباز شریف ،مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔تاہم دیگر امیدواروں احسان افضل اور عبدالجبار کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے پر عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
ملک بھر سے سے مزید