• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کے سفیر نے نیا نعرہ ’پاک ترک بھائی چارہ زندہ باد‘ متعارف کرادیا

اسلام آباد ( افضل بٹ) پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے “ پاک ترک دوستی زندہ باد کی جگہ نیا نعرہ “پاک ترک بھائی چارہ زندہ باد”متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ “ ورلڈ ترک کافی ڈے” کے موقع پر منعقدہ تقریب میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر نے خطاب کا آغاز کیا تو شرکا نے پاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکی کے درمیان باہمی رشتہ اب دوستی سے آگے بڑھ کر اخوت اور بھائی چارے میں تبدیل ہو چکا ہے، اس موقع پر انہوں نے “پاک ترکیہ بھائی چارہ زندہ باد” کے نعرے بھی لگوائے۔
اہم خبریں سے مزید