کراچی (این این آئی)شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان،اگلے تین دن تک کراچی میں خشک و خنک موسم برقرار رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ،بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہواؤں کے سبب شہر قائد میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثر انداز رہے گی۔