نئی دہلی (جنگ نیوز) انڈیگو کا بدترین بحران، بھارتی ایوی ایشن ’ٹو بِگ ٹو فیل‘ خطرات سے دوچار، 65 فیصد مارکیٹ شیئر والی سب سے بڑی انڈین ائیر لائن نے پائلٹوں کی کمی پر 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کیں۔ فضائی نظام میں افراتفری، ایئر انڈیا پہلے ہی پرانی بیڑے، کمزور سروس اور حالیہ حادثے کے دباؤ میں ہے۔ ماہرین کم مسابقت، بلند جیٹ فیول ٹیکس اور نظامی کمزوریوں کو بھارتی ہوا بازی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے پائلٹوں کی کمی اور نئی ڈیوٹی قوانین کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 2,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں۔