اسلام آباد(رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈاکا ؤنٹس سروس کے گریڈ20 کے افسر جاوید ضیاء کوڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ تعینات کردیا ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔قبل ازیں جاوید ضیاء چیف انسٹرکٹر، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن تعینات تھے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔