• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں،کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے والے آج اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں اداروں پر الزام تراشی کی گئی، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کےخلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے، کب تک کوئی خاموشی اختیار کر سکتا ہے۔ عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے میں ان کا حال دیکھ لیا، پشاور جلسے میں سوائے گالم گلوچ اور تنقید کے کچھ نہیں تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے بارے میں جو باتیں محاورتاً بولیں پشاور کے جلسے میں ثابت ہو گیا کہ یہ اصل میں وہی ہیں،اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خود کو سب سے ضروری اور ناگزیر سمجھنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید