کراچی (اسد ابن حسن) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ماتحت ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) نے پاکستانی سافٹ ویئر مصنوعات کے فروغ کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں سافٹ ویئر ٹیکنولوجی پارکس قائم کیے جائیں گے۔ ان مجوزہ پارکس کے لیے بڑے رقبے پر محیط اراضی اور ملحقہ عمارت کا انتخاب کیا جائے گا۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے اور افراد منظور شدہ اور مطلوبہ اراضی اور عمارت کی پیشکشیں اسلام آباد میں قائم پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں جمع کروا سکیں گے۔ بورڈ مطلوبہ اراضی پر فیصلہ کرے گا۔