• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر افسران کے چارج اور تعیناتیوں کے نوٹیفیکشنز جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر افسران کے چارج اور تعیناتیوں کے نوٹیفیکشنز جاری ، اسلام آباد اور کراچی میں اعلیٰ ان لینڈ ریونیو سروس پر عہدےداروں  کی ازسرنو ذمہ داریاں  ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلیٰ اور وسط درجے کے افسران کے چارج سنبھالنے اور ذمہ داریوں کی ازسرنو تقسیم کرتے ہوئے متعدد اہم تعیناتیوں کا آٹھ دسمبر 2025 کے نصف درجن الگ الگ نوٹیفکیشنز کے ذریعے اعلان کیا ہے جن کے مطابق بنیادی اسکیل 20 کے افسر مسٹر شبیہ الاعجاز نے کراچی میں چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو (آپریشنز) Large Taxpayers Office کا چارج سنبھال لیا، جبکہ بی ایس 20 کی افسر مس فخریہ انجم نے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد میں کمشنر اِن لینڈ ریونیو (ریفنڈز) کی اضافی ذمہ داری اپنے عہدے کے ساتھ سنبھالی ہے اور بی ایس 20 کے ہی مسٹر انور زیب نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چیف ٹیکس دہندگان آڈٹ اور ڈائریکٹر ڈیٹا آڈٹ/CRM وِنگ کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اسی طرح بی ایس 19 کے افسر مسٹر نثار احمد برکی نے کراچی میں کمشنر اِن لینڈ ریونیو (زون ون) کا چارج سنبھال لیا ۔
اہم خبریں سے مزید