کراچی (نیوز ڈیسک)نیٹ فلکس، وارنر برادرز معاہدہ مسئلہ پیدا کر سکتا ہے، امریکی صدر کو خدشہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس اور وارنر برادرز ڈسکوری کے درمیان 232 کھرب روپے کے ممکنہ معاہدے پر تشویش ظاہر کی ہے، جس کے تحت نیٹ فلکس وارنر کے مشہور فلمی فرنچائزز جیسے ہیری پوٹر اور گیم آف تھرونز کے حقوق حاصل کرے گا اور ایک نئی میڈیا دیو کمپنی قائم ہوگی۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹ فلکس پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتا ہے اور اس معاہدے کے بعد اس کا اثر اور بھی بڑھ جائے گا، جس سے مقابلہ جاتی قوانین کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔