• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے بوڑھے ہوتے انسانی خلیوں کو ’’ریچارج‘‘ کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں سائنسدانوں نے ایک غیر معمولی تحقیق میں بتایا ہے کہ انسانی خلیوں کو دوبارہ طاقتور اور فعال بنایا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کرنے اور مختلف بیماریوں کے علاج میں مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق، ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ خلیوں کے اندر موجود مائٹوکونڈریا، جنہیں خلیے کی توانائی بنانے والی چھوٹی فیکٹریاں کہا جاتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ کمزور اور ناکارہ ہونے لگتے ہیں۔ یہی خرابی دل، دماغ اور پٹھوں سمیت کئی امراض کو جنم دیتی ہے۔ تحقیق میں پہلی بار یہ دکھایا گیا ہے کہ خصوصی نینو پارٹیکلز کی مدد سے صحتمند خلیوں میں مائٹوکونڈریا کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے، اور پھر یہی خلیے اپنی اضافی توانائی کمزور اور بیمار خلیوں کو منتقل کر دیتے ہیں، جس سے وہ دوبارہ فعال ہونے لگتے ہیں۔ محققین نے اس عمل کو ’’خلیوں کی بیٹری بدلنے‘‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید