• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں گورنر راج پر سنجیدگی سے غور جاری،بیرسٹر عقیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اب بہت ہوگیا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر سنجیدگی سے غور جاری ہے۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس نہیں کیا جاسکتا وہ پاکستان کی شان اور جان ہیں۔ میزبان حامد میر نے پروگرام میں تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور گورنر راج کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور طلال چوہدری کے بیانات سے شیخ رشید کے بیانات ذہن میں آجاتے ہیں۔ جو تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی تھی وہی پالیسی نون لیگ کی بھی ہے۔ ایک صدارتی نظام میں فاطمہ جناح نے اعلان کیا کہ پاکستان میں پارلیمانی حکومت قائم ہوگی اور وہ غدار قرار پائیں۔ کشمیرمیں لوگوں نے کرپشن سے تنگ آکر ایک سڑک جس کے بارے میں محکمہ بلدیات و تعمیرات کا کہنا تھا کہ چھ کروڑ میں بنے گی عوام نے خود پیسے جمع کر کے ڈیڑھ کروڑ میں بنا دی ہے اور یہ صرف حکومت پر نہیں ریاست پر بھی عدم اعتماد ہے۔
اہم خبریں سے مزید