کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں نئی اسرائیلی سرحد،ٹرمپ کے امن منصوبے پر سوالیہ نشان،فلسطینی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ، عالمی برادری میں ٹرمپ منصوبے کی کامیابی پر شکوک پیدا ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں نئی سرحدی لائن قائم کی ہے، جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور امن منصوبے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ یہ نئی سرحد فلسطینی علاقوں میں جغرافیائی حدود اور انتظامی کنٹرول کے مسائل کو مزید پیچیدہ کر رہی ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ٹرمپ کی کوششیں، جو دونوں فریقین کے درمیان مستقل امن قائم کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں، متاثر ہو سکتی ہیں۔