• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام استثنا ختم کر دیئے گئے، شرجیل انعام میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں کی پروکیورمنٹ اور حکومتی کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب سندھ بھر میں پبلک پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز، جن اداروں کو استثنا حاصل تھا، اب تمام استثنا ختم کر دیئے گئے ہیں اب تمام پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز صرف ای ٹینڈرز کے ذریعے ہوں گے،وزیر اعلی سندھ نے اس پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہئے اور حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای پیڈ اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے تمام سرکاری محکموں میں شفافیت کو مزید فروغ ملے گا۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور ایسے تمام راستے بند کرنا ہوں گے جن سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا امکان ہو۔ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام محکموں میں پروکیورمنٹ صرف اور صرف ای ٹینڈرنگ اور ای پیڈ کے ذریعے ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید