کراچی (نیوز ڈیسک) چینی سائنس دانوں کی پارکنسنز کے علاج میں بڑی پیش رفت، جدید اسٹیم سیل تھراپی کے غیر معمولی نتائج، نئی بائیوٹیک دماغ میں بیج لگا کر تباہ شدہ اعصابی خلیوں کی جگہ نئے نیورون بنا دیتی ہے۔ 37 سالہ مریضہ صرف تین ماہ میں تقریباً مکمل صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی میں واپس آگئی۔ چینی میگزین کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنس دانوں نے پارکنسنز کے علاج کے لیے ایک انتہائی مؤثر اسٹیم سیل تھراپی تیار کی ہے جس نے کلینیکل ٹرائلز میں حیران کن نتائج دکھائے۔