• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز ٹرینوں کی پاور وینز کی اوور ہالنگ آؤٹ سورس کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان ریلویز ٹرینوں کی پاور وینز کی اوور ہالنگ آؤٹ سورس کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے اپنی تمام ٹرینیں اور بیشتر شعبے آؤٹ سورس کرنے کے بعد ٹرینوں کے انجنز یعنی پاور وینز اور ڈی جی سیٹس کی اوور ہالنگ اورآپریشن کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈیزل جنریٹنگ یونٹس کو الیکٹریسٹی ٹرین یونٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ رواں برس ادارے نے اپنی ملکیت بیشتر دکانیں، ایگریکلچرل اراضی، مختلف پارکنگ کی جگہوں، مارکیز اور اپنی ملکیت بلڈنگز پر ہوڈنگز لگانے کی بھی نیلامیاں کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید