راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے ڈاکٹر سعدیہ بتول نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کی قیادت و مختلف شعبوں کے تاجر نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی ضابطوں پر عملدرآمد، مشترکہ تعاون اور پائیدار کاروباری ماحول کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔