• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، روسی طیاروں کا گشت، امریکا اور جاپان کی مشترکہ فضائی مشقیں

ٹوکیو (اے ایف پی)چین اور روسی طیاروں کے گشت کے بعد امریکا اور جاپان کی مشترکہ فضائی مشقیں،جاپان نے جمعرات کو ایک مشترکہ فضائی مشق منعقد کرنے کا اعلان کیا، جو خطے میں چینی-روسی گشت کے چند روز بعد اور ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان ہفتوں کی سفارتی چپقلش کے بعد، طاقت کا مظاہرہ ہے۔ جاپانی جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے ساتھ بدھ کو کی گئی یہ مشق "ہمارے ملک کے ارد گرد بڑھتے ہوئے سخت سیکورٹی ماحول" میں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید