• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان کیلئے 686 ملین ڈالر کا F16 اپ گریڈ، بھارت کیلئے واضح پیغام؟

کراچی ( نیوز ڈیسک)امریکا کا پاکستان کیلئے 686 ملین ڈالر کا F16 اپ گریڈ،بھارت کیلئے واضح پیغام؟ مئی جنگ کے بعد اقدام کی نئی اہمیت ، امریکا ہندوستان پر ہتھیار خریدنے ، روسی تیل کم کرنے کادباؤ بڑھا رہا ہے۔بھارت اس فیصلے کو منفی انداز میں دیکھے گا، کیونکہ وہ ہمیشہ پاکستان امریکا F16 تعاون کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ سیاسی طور پر یہ نئی دہلی کیلئے واضح پیغام ہے امریکا ناراضی کی صورت میں متبادل عسکری تعلقات مضبوط کر یگا۔ اسلام آبادبیجنگ سے جاری دفاعی تعاون کے ساتھ واشنگٹن کے ساتھ بھی توازن برقرار رکھ کر فائدہ اٹھا رہا ہے۔ عرب میڈیا میں شائع تجزیاتی آرٹیکل کے مطابق امریکا نے پاکستان کے F16 طیاروں کیلئے 686 ملین ڈالر کے وسیع اپ گریڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی منظوری ایسے وقت میں دی ہے جب مئی 2025 کی پاک بھارت فضائی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور واشنگٹن بھارت پر روس سے تیل کی خرید میں کمی اور امریکی ہتھیاروں کی خریداری بڑھانے کا دباؤ ڈال رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید