• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل (ر) فیض حمید کو سنائی گئی سزا کی خیر مقدم

راولپنڈی (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سنائی گئی 14 سال قید بامشقت کی سزا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ایک فرد کے خلاف نہیں، بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ ریاست پاکستان کے ادارے خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھتے۔ شخصیت یا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا، جو بھی اس ملک کی اساس کو پامال کرے گا اسے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایک بیان میں عزیز احمد اعوان نے کہا کہ جنرل فیض حمید نے ریاستی معاملات میں ذاتی مفاد کو ترجیح دی اور اقتدار کا غلط استعمال کر کے ریاست کے وقار کو نقصان پہنچایا۔
اہم خبریں سے مزید