• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور چین کیساتھ تعمیری تعلقات برقرار رکھنے کی بہترین پوزیشن میں ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان امریکا اور چین دونوں کے ساتھ تعمیری تعلقات برقرار رکھنے کی بہترین پوزیشن میں ہے جس سے مستحکم ماحول اور متنوع بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے، موافقتی ایجنڈے کیلئے ترقیاتی شراکت داروں اور عالمی مالیاتی منڈیوں سے بیرونی مالیاتی معاونت ناگزیر رہے گی، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی صورت میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑھتی ہوئی حقیقت ہے جس سے مالی اورانسانی نقصانات کے خطرات بڑھ رہے ہیں، وزیرخزانہ نے ان خیالات کااظہارسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس مومینٹم 2025 کے موقع پر ’’موسمیاتی موافقیت ولچک، درکار سرمایہ کیسے یقینی بنائیں ‘‘کے عنوان سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے سیشن میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلوں کے خطرات اور اس حوالے سے مستقبل بین مالی حکمت عملی پرگفتگو کے دوران کیا ، یہ سیشن عالمی مالیاتی رہنمائوں کی موجودگی میں ہوا جن میں اردن کی وزیر برائے منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون زینہ توکان، تاجکستان کے وزیر خزانہ قہورزادہ فیض الدین اور مغربی افریقی ترقیاتی بینک کے صدر سرگے ایکوئی تھے۔
اہم خبریں سے مزید