• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کریک ڈاؤن، چینی کے 3966 گرانفروش گرفتار، 6 کروڑ جرمانے

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)پنجاب میں کریک ڈاون جاری ، چینی کے3966گرانفروش گرفتار ،6کروڑ جرمانے،کین کمشنر کے مطابق چینی کی ایکس مل ریٹ 151سے 154 روپے فی کلو ہے جبکہ ریٹیل سطح پر خوردہ قیمت 220 سے کم ھو کر 157 سے 175روپےتک پہنچ گئی ،گنے کی کرشنگ 65 لاکھ 42 ہزار ٹن، چینی کی پیداوار 5 لاکھ 38 ہزار ٹن تک، یہ بات پنجاب کین کمشنر امجد حفیظ نے روزنامہ جنگ کو انٹرویوبتائی ۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 11 دسمبر تک مجموعی طور پر 65 لاکھ 42 ہزار 440 میٹرک ٹن گنا کرش کیا جا چکا ہے ،اس سے 5 لاکھ 38 ہزار 953 میٹرک ٹن چینی تیار ہو چکی ، جو اس سال کی پیش رفت کا اہم مرحلہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید