ملتان (سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے جامع مسجد فاطمۃ الزہرامیں طلبہ، اساتذہ، انتظامیہ اور شہریوں کے بڑے اجتماع سے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ زراعت سے وابستہ افراد اللہ کی تخلیق کو سب سے زیادہ قریب سے دیکھتے اور سمجھتے ہیں،انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج مسلمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات سے دور اور مغربی افکار سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔