ملتان( سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ملتان ظہیر احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل 13 ملتان محمد شرافت کو ایک شہری سے برتھ سرٹیفکیٹ کینسل کرانے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم سے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے ۔