• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مظفر آباد پولیس نے ملزم عامر سے 1260گرام چرس ،ملزم اقبال سے 15لیٹر شراب ،ملزم نور محمد سے 10لیٹر شراب ،ملزم صادق حسین سے 90لیٹر شراب ،بی زیڈ پولیس نے ملزم احمد نواز سے 20لیٹر شراب ،صدر پولیس نے ملزم نعمان سے 20لیٹرشراب، ملزم علی حید ر سے 30لیٹر شراب ،ملزم ناصر سے 600گرام چرس ،ملزم سجاد سے 30لیٹر شراب ،قادر پورراں پولیس نے ملزم اصغر سے 1100گرام چرس، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم امجد علی سے 100لیٹر شراب اور بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم محسن سے شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے بغیر لائسنس و ہیلمٹ موٹرسائیکلیں چلانے اور تیزرفتاری کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قطب پور پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ٹریفک حادثے میں شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،سٹی جلال پور پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں چار عورتوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ،تھانہ جلیل آباد پولیس نے پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈیو پولیس نے شہری سے فراڈسے رقم ہتھیانے اور نوسربازی کرنے کے الزام میں 7 نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے کرایہ داری کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ تھانہ قطب پور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید