• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، صدر پولیس نے ملزم نعیم سے 560 گرام چرس، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم سجاول سے 1020 گرام چرس، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم اشفاق احمد سے 10لیٹر شراب، ملزم عابد سے 10لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم رضوان سے 1300گرام چرس، چہلیک پولیس نے ملزم دلاور سے 20 لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم راجہ لیاقت سے 20 لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالمجید سے 10 لیٹر شراب اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم راشد سے شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 8 نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،نیوملتان پولیس نے بڑی بہن کا چھوٹی بہنوں پر تشدد اورمبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ،تھانہ گلگشت پولیس نےپٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ویمن پولیس نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ڈی ایچ اے پولیس نے شہری کو تھانے میں دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، ملزمان سے ریپیٹر بھی برآمد کر لیے گئے جب کہ بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید