ملتان(سٹاف رپورٹر )فوجی سیمنٹ کمپنی کی سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے آئے ڈیلرز، ٹرانسپوٹرز اور سیمنٹ کی صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) صلاح دین ایوبی نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے۔