• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب اسلام میں سماجی خدمت کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ملک عامر وینس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مذہب اسلام میں سماجی خدمت کی بہت زیادہ اہمیت ہے،اسلام سماجی خدمات کا سب سے بڑا مبلغ ہے، ان خیالات کا اظہار الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ملک عامر وینس نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ایک شخص کا تعلق اپنے رب کے ساتھ ہو اور اس کی مخلوقات کے ساتھ بھی ہو تو تبھی وہ قربت ِالہٰی اور رضائےالہٰی حاصل کر سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مالی طور پر مستحکم لوگوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آنا چاہیے۔
ملتان سے مزید