ملتان (سٹاف رپورٹر) کپس کے تحت میٹرک اور انٹرآر اینڈ ٹی اورینٹیشن سیشنزکا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق بورڈ امتحانات 2026ءکا سلیبس ،نویں اور گیارہویں جماعت کیلئے حال ہی میں متعارف کردہ اے ایل پی ، امتحانی طریقہ کار ، وقت کی پابندی، کورس کی مکمل رویژن اور ٹاپ پوزیشنز کےٹارگٹ سمیت دیگر چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور والد ین اور طلبہ کو بھرپور آگہی مہیا کرنے کیلئے راولپنڈی اورواہ کینٹ میں KIPS کے سالانہ ریوژن اینڈ ٹیسٹ (R&T) سیشن سے متعلق تفصیلی اورینٹیشن کا اہتمام کیا گیا ، جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کپس انتظامیہ کی جانب سے آراینڈٹی اورینٹیشن سیشنز ملک کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔