• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو جلد سہولتیں مہیا کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈی جی ایم ڈی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ای بز اور ای فاس سسٹم پر ایم ڈی اے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے،حکومت پنجاب کے جاری کر دہ SOPs کے مطابق عوام کو تیز ترین اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ای بز پورٹل اور ای فاس سسٹم پر موصول درخواستوں کو بر وقت نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو آسان اور جلد سہولتیں مہیا کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کوتاہی کسی صورتقبول نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نےای بز اور ای فاس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عطاء الحق کھوکھر سمیت دیگر افسران شریک تھے۔
ملتان سے مزید