ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر اور گرد ونواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے دو ڈاکو محمود علی سے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے شاہ شمس کے علاقے مجیب الرحمن سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا معیز الرحمن سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی28ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے مستنصر سے ڈاکووں نقدی 45ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے قیصر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 73ہزار و موبائل لوٹ لیا خضر سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ کوتوالی کے علاقے حماد سے دو ڈاکووں نے دو موبائلزفونز چھین لیے تھانہ نیوملتان کے علاقے مرزا منیب سے موبائل چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شیر علی کو ڈاکوگن پوائنٹ پر 32ہزار و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد مزمل سے ڈاکووں نے لیپ ٹاپ چھین لیا جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محسن رضا ،منور حسین کے مویشی محمد باقر کی سولر پلیٹیں سٹی جلالپور کے علاقے فیاض احمد کی تار اسلم کی نقدی و گھریلوسامان راجہ رام کے علاقے جاوید کی نقدی و زیورات نعیم اختر کی بکریاں بستی ملوک کے علاقے پرویز اقبال کا ٹرانسفارمر عامر کا موبائل نیوملتان کے علاقے بلال احمد کا موبائل ساجد عباس کا پمپ شاہ رکن علام کے علاقے رفیق کی موٹرسائیکل اسماعیل دہلی گیٹ کے علاقے نذیر دولت گیٹ کے علاقے محمد رفیق کے موبائل فونز بدھلہ سنت کے علاقے فیض محمد کی بکرے پاک گیٹ کے علاقے طلحہ گیلانی کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے اریب الپہ کے علاقے غضنفر کے موبائلز فونز عبداللہ کی بکریاں عدنان کا سامان کینٹ کے علاقے عظمیٰ رحمان ،ممتاز حسین،حبیب الرحمان چہلیک کے علاقے عاصم کے موبائل فونز، شاہ شمس کے علاقے ثاقب کی موٹرسائیکل اور ممتاز آباد کے علاقے میں وحید الحق کی ٹینکی چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔